Press Release

Annual Environment Excellence Awards 2019

کراچی: نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت 16ویں سالانہ انوائرنمنٹ ایوارڈ 2019کی تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کا مہمان خصوصی چیف سیکریڑی سندھ ممتاز علی شاہ کے ہمراہ گروپ فوٹو۔

 

Press Release: این ایف ای ایچ کے تحت سالانہ انوائرنمنٹ ایوارڈ 2019کی تقریب کا انعقاد 52صنعتوں اور اداروں کو بہترین کارگردگی پر ایوارڈ دیئے گئے مہمان خصوصی ممتاز علی شاہ، محمد نعیم قریشی، جنید ماکڈا اور دیگر کا خطاب

کراچی: 52صنعتوں اور اداروں کو گذشتہ سال میں بہترین ماحولیاتی کارگردگی پر 16ویں سالانہ انوائرنمنٹ ایوارڈ 2019 گذشتہ روز منعقدہ تقریب میں دیئے گئے۔ تقریب کا انعقاد نیشنل فورم فار انوائرینمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت مقام ہوٹل میں کیا گیا۔چیف سیکریڑی سندھ ممتاز علی شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب سے صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑیز جنید ماکڈا، صدر نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلھ محمد نعیم قریشی، نائب صدرو انجنیئر ندیم اشرف، خالد اقبال اور ایوارڈ جیوری ممبر شمس الحق میمن نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی چیف سیکریڑی سندھ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومتیں ماحولیات کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو مضبوط کریں گے تاکہ صوبے میں ماحولیاتی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔انہوں نے تمام ایوارڈ حاصل کرنے والے اداروں کو مبارکباد دی اور اداروں کو حکومت کے ساتھ ملکر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔۔نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو چایئے کہ وہ اپنے ماحولیاتی ایجنسیز کو خود مختار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ماحولیاتی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ تین رکنی جیوری کے فیصلے کے مطابق ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ، اے ایس جی میٹلز، آرٹسٹک ڈینم ملز لمیٹڈ، دی آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، آرکروما پاکستان لمیٹڈ، اٹک ریفائنری لمیٹڈ، بیسٹ وے سیمنٹ (چکوال)، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ(فاروقیہ)، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ(ہتار)، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ(کالار کہار)، بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ، سینچری پیپرز لمیڈڈ،ڈی جی خان سمنٹ لمیڈڈ، ای ایف یو جنرل انشورنس لمیٹڈ، اینگرو فرٹلائززلمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزرکمپنی لمیٹڈ،فاطمہ فرٹ لمیٹڈ پلانٹ سائٹ شیخوپورہ، فاسٹ کیبلز لمیٹڈ، جی ایس کے کنزیمر ہیلتھ کیئر پاکستان کمیٹڈ،حبیب آئل ملز پرائیویٹ لمیٹڈ، حلیب فورڈز لمیٹڈ، ہواینگ شینڈونگ روئی پاکستان انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ، انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ، کے الیکٹرک لمیٹڈ، کوٹ اددو پاور کمپنی لمیٹڈ(کیپکو)، کے ایس بی پمپس کمپنی لمیٹڈ، لبرٹی ملز لمیٹڈ، لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ، لکی ٹیکسٹائل لمیٹڈ، مال پاکستان لمیٹڈ، مونڈیلز انڑنیشنل پاکستان، مغل آعرن اینڈ اسٹیل انڈسڑیز لمیٹڈ، مارٹن ڈاؤ لمیٹڈ، مارٹن ڈاؤ مارکر لمیٹڈ، مستقیم ڈائنگ اینڈ پرنٹنگ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ(پارکو)، فائزر پاکستان لمیٹڈ، پاکستان ایکومولیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ، فارم ایوو پرائیویٹ لمیٹڈ، قرشی انڈسٹریزپرائیویٹ لمیٹڈ، کوالٹی ٹیسٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، روٹس اسکولزسسٹم، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، سیکیوریٹی پیپرز لمیٹڈتھل انجیئرنگ لمیٹڈ، دی آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، دی سرل کمپنی لمیٹڈ اوراوچھ پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور کو سال 2018-19 کیلئے ایوارڈز دئے گئے۔سیمسن گروپ آف کمپنیز پرائیویٹ لمیٹڈ، آرکروما پاکستان لمیٹڈ، اینگرو فر ٹیلائیزز لمیٹڈ، عبداللہ رفیع چیئرمین آلادین پارک اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کو بہترین شجر کاری کیلئے ایوارڈ دیا گیا۔